خطرناک کمیکل کی ذخیرہ اندوزی 2 گرفتار

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) خطرناک کیمیکل کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ اندوزی کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس خطرناک کیمیکل کو ضبط کرلیا ۔ پولیس بھونگیر زون کے مطابق مزید 3 افراد مفرور ہیں جنہیں پولیس نے بہت جلد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کیسرا پولیس میں ایک کمپنی سے اس کیمیکل کو چراکر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا جارہا تھا ۔ جس میں کمپنی کا ایک ملازم بھی شامل ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ ڈی اودے کرن ریڈی ساکن بوڈاپل اور جے سائی بابا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ ناگیش ریڈی منوج جین اور علی مفرور بتائے گئے ہیں ۔ خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی بھونگیر زون نے کیسرا پولیس کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی ۔