خدمت خلق ہی اللہ کی رضا کا بہترین ذریعہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( فیاکس ) : خدمت خلق ہی اللہ کی رضا کا بہترین ذریعہ ہے الخیر میڈیکل ایکوپـمنٹ بینک حکیم پیٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر خالد مبشر ظفر سکریٹری رابطہ عامہ جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ و اڑیسہ نے بتایا کہ غریب و نادار مریض مختلف قسم کے میڈیکل سہاروں کی ضرورت لاحق ہوئی ہے ۔ اور ان کی ضرورت پوری کرنا ان کی ہمت افزائی اور مدد ان کو نئی زندگی عطا کرتی ہے ۔ جماعت اسلامی کی قائم کردہ الخیر سوسائٹی کے ذریعہ میڈیکل ایکوپـمنٹ بنک قائم کیے جارہے ہیں ۔ حافظ محمد رشاد الدین ناظم جماعت اسلامی شہر حیدرآباد نے بتایا کہ غریب معذورین کی خدمت کتنی اہمیت کی حامل ہے اس کا اندازہ صحابہ کرامؓ کے جذبہ خدمت سے لگایا جاسکتا ہے ۔ حضرت عمر ؓ جب خلیفہ بنے تو انسانوں کی خدمت میں خود لگ گئے ۔ یتیموں اور بیواؤں کی کسم پرسی کو دیکھتے ، بیت المال سے وظائف مقرر کردئیے ۔ معذوروں کے لیے سواری کا بندوبست کرتے تھے ۔ اسی سنت کے تحت جماعت اسلامی نے الخیر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس میں بیواؤں کو وظائف ، معذوروں کو میڈیکل ایکوپـمنٹ اور خواتین کو تعلیم و ہنر سکھایا جارہا ہے ۔ محمد منیر سکریٹری خدمت خلق شہر حیدرآباد نے بتایا کہ الخیر سوسائٹی معذور اور غریب افراد کو میڈیکل ایکوپـمنٹ فراہم کرنا ، مجبوروں کے کام آنا اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے ۔ جلسے میں ڈاکٹر ابراہیم علی خاں میڈیکل آف الخیر کلینک حکیم پیٹ عرفان الحق سکریٹری بھی موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض سید اسد اللہ نے انجام دئیے ۔ عبدالرزاق امیر مقامی جوبلی ہلز کے شکریہ و دعا پر اجتماع ختم ہوا ۔۔