خبروں کا افشاء اسکینڈل : نواز شریف کے دست راست طارق فاطمی برطرف

سیول و ملٹری قیادت میں اختلافات پر روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی متنازعہ رپورٹنگ کی تحقیقات کے بعد کارروائی

اسلام آباد۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے خارجی اُمور کے خصوصی مددگار دست راست طارق فاطمی کو برطرف کردیا۔ اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس سے متعلق ایک اہم اطلاع کو ایک اخبار میں شائع کرانے یا اس کے افشاء کے لئے اپنے اختیارات کے استعمال کی تحقیقات کے بعد وزیراعظم شریف نے یہ کارروائی کی گئی۔ نواز شریف نے قومی سلامتی پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کے تعلق سے روزنامہ ’’ڈان‘‘ میں شائع متنازعہ رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ سال اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارش کے بعد ہی طارق فاطمی کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اکتوبر میں روزنامہ ’’ڈان‘‘ کے ایک کالم نگار نے اپنے صفحہ اول کی خبر میں سیول و ملٹری اختیارات کے درمیان اختلافات سے متعلق اسٹوری شائع کی تھی۔ اکتوبر میں کالم نگار ڈان کی اس رپورٹ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خاں کی قیادت میں جانچ پڑتال شروع کی گئی تھی۔ اس اجلاس میں ہندوستان اور افغانستان کے خلاف خفیہ جنگ میں مصروف ہونے کی بھی خبر شائع کی گئی تھی۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی قیادت نے فوج پر الزام عائد تھا کہ وہ بعض انتہا پسند تنظیموں کو برخاست کرنے کی کوشش میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ حکومت نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن فوج نے اسٹور کا سخت نوٹ لیا اور فوج و سیول حکومت کے درمیان اختلافات مزید ابتر ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کو مجبوراً وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ہٹا دینا پڑا تھا، لیکن اس تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ فوج نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری طئے کرے اور اس رپورٹ کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرے۔ تحقیقاتی رپورٹ اس ہفتہ وزیراعطم نواز شریف کو پیش کی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طارق فاطمی ہی اصل ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ہی اس اہم اجلاس کی رپورٹ کو منکشف کیا تھا لہذا نواز شریف کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ وزیراعظم کے خصوصی مددگار برائے خارجی اُمور کا قلمدان انہیں تفویض کیا گیا تھا جو اب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مکتوب کے بعد طارق فاطمی کا خارجی اُمور کا موقف واپس لیا گیا۔

 

نواز شریف کا نوٹیفیکیشن فوج کی طرف سے مسترد
اسلام آباد ۔ /29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چند گھنٹوں کے وقفے سے وزیر اعظم کے نوٹیفیکیشن، اس پر آئی ایس پی کی ٹوئٹ اور وفاقی وزیر داخلہ کے وضاحتی بیان کے سامنے آنے سے ملک کے الیکٹرانک میڈیا پر شور ہے جس پر چودھری نثار علی خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے۔وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے وزیر اعظم کے پیڈ پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو چودھری نثار علی نے کہا کہ یہ وزارتِ داخلہ کو ریفرنس تھا اور اس معاملے پر اصل نوٹیفیکیشن جاری کرنا تو وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری ہے۔