خان اطہر کے 6 پروگراموں کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : ادبی ، تہذیبی ، ثقافتی ، گنگا جمنی تہذیبی روایتوں کے گلوکار و اسٹیج شو من خان اطہر کے پیش کردہ پروگرامس اردو و ہندی ادب کی ایک خدمت ہے ۔ آج کے اس دور میں کوئی پروگرام کرنا بہت مشکل ہے ۔ مگر فائن آرٹس اکیڈیمی ، جے ڈی سی سیوا ، سدھ بھاونہ اسوسی ایشن اور کئی انجمنوں کے ممبر خان اطہر ہر بار یہ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی بہانے فنون لطیفہ ( فائن آرٹس ) کی خدمت ہو شائقین موسیقی و ادب کے بے حد اصرار پر خان اطہر نے 6 پروگراموں کی تیاری مکمل کی ہے ۔ (1) 15 مئی ورائٹی میوزیکل کامیڈی اولڈ ہٹس ۔ جانی واکر ، وحیدہ رحمن اور مادھوی ڈکشت ہٹس ان کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ہوگا ۔ (2) 29 مئی خان اطہر کے غزلوں کی شام اپنے چاہنے والوں کے نام ہوگا ۔ (3) 4 جون نرگس دت اور نوتن ہٹس ، (4) 5 جون عظیم فنکار و انسان دوست آنجہانی سنیل دت کے یوم پیدائش پر خان اطہر کا سنیل دت ہٹس ہوگا ۔ (5) 30 جولائی 36 واں سالانہ یاد رفیع فلمسٹار ہٹس کے ساتھ ۔ (6) خان اطہر کا ورلڈ ریکارڈ یاد رفیع فلمسٹار ممتاز ہٹس کے ساتھ پیش ہوگا ۔ تمام پروگراموں کا داخلہ اردو کے چاہنے والے مرحوم پروموٹرس کی یاد میں فری دعوت ناموں پر رکھا گیا ہے ۔ ایک دعوت نامہ پر ایک محترمہ اور ایک محترم کا داخلہ ہوگا ۔ جو روزنامہ سیاست کے جنرل منیجر میر شجاعت علی ، ہندی ملاپ ، کے جی این زیراکس خیریت آباد ، حمید پرفیوم ملے پلی ، العزیز میڈیکل ہال شاہ علی بنڈہ ، پستہ ہاوز کوٹلہ ، اور ناز ٹریڈنگ کمپنی معظم جاہی مارکٹ پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ صدر انجنی کمار گوئل ، کنوینر محمد اختر اور ممتاز علی اکرم ہیں ۔ آرگنائزر جاوید محمود جنجوعہ ، ارشاد فریدی ، یوسف خاں ہیں ۔ اسٹیج انچارج احمد صدیقی مکیش ، حامد کمال ، ثروت علی ، معراج جعفری ، انور احمد خاں ہیں ۔ مزید تفصیلات و اسپانسر شپ کیلئے 9391019280 پر ربط کریں ۔۔