خانہ کعبہ کا طواف کثرت سے کرنے کا مشورہ۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی کا خطاب

عادل آباد /26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حج مقبول و مبرور جس خوش نصیب کو حاصل ہوجائے وہ گناہوں سے پاک و صاف ہوجاتا ہے جیسا کہ نومولود بچہ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالعلیم قاسمی امام خطیب مسجد سلیم نرمل نے کیا اور عازمین حج کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کی ۔ مولانا نے مصروف عالم دین مشہور بزرگ حضرت مولانا ابرار الحق کا حوالہ دیتے ہوئے نمازوں کا اہتمام اور خانہ کعبہ کا طواف کثرت سے کرنے کا مشورہ دیا ۔ مفتی کلیم الرحمن مظاہری امام خطیب مسجد گلزار نے حج و عمرہ کے طریقہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ حج زندگی میں ایک مرتبہ ادا کیا جانے والا فریضہ ہے ۔ جس کیلئے اس کی تربیت حاصل کرنا لازمی قرار دیا ۔ خادم الحجاج خواجہ عارف احمد فیلڈ ٹرینر ضلع عادل آباد نے صحت کا خیال رکھتے ہوئے سامان سفر مختصر رکھنے کا مشورہ دیا ۔ خانہ کعبہ کا ماڈل صفاء و مرواء کے فرض نشانات رکھتے ہوئے عمرہ اور حج ارکان کا عملی طور پر پیش کیا ۔ احرام باندھنے کا طریقہ حج کے اہم پانچ دن کے تفصیلات سے واقف کرایا جبکہ خواتین میں محترمہ انیس جہاں سنٹرل حج کمیٹی تربیت یافتہ نے خواتین کی رہنمائی کی ۔ سلطان برادرس نظام آباد کی جانب سے تمام عازمین حج کو مفت ہینڈ بیاگ اور چپل رکھنے تھیلی دی گئی ۔ اس تربیتی کیمپ میں نرمل ، اچوڑہ ، بھینسہ ، منچریال ، جئے نور ، خانہ پور ، عادل آباد کے عازمین حج نے شرکت کی ۔ الحاج محمد قمرالدین ، عرفان ، الحاج خواجہ آصف احمد ، حافظ وسیم ، محمد اظہر نے انتظامی خدمات انجام دئے ۔ عاززین حج کی کثیر تعداد کی شرکت کے تبناء پر حرا فنکشن پیالیس اپنی تنگ دمنی کا شکوہ کر رہا تھا ۔ شیخ مدثر طالب علم مدرسہ روضہ العلوم کی تلاوت سے جہاں جلسہ کا آغاز ہوا وہیں مفتی کلیم الرحمن مظہری کی رقت انگیز دعاء سے تربیتی کیمپ کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔