خانگی دواخانہ کا لفٹ گرپڑا‘ جوگو رامنا بال بال بچ گئے

منچریال ۔30جولائی ( این ایس ایس ) وزیر جنگلات و ماحولیات جوگو رامنا اور مقامی رکن اسمبلی این دیواکر راؤ ضلع منچریال کے ایک خانگی دواخانہ میں آج اُس وقت بال بال بچ گئے جب ایک لفٹ جس میں وہ سوار تھے اچانک گرکر گراؤنڈ فلور پر پہنچ گیا ۔ تاہم انہیں کوئی زخم نہیں پہنچا ۔ وزیرجنگلات اس دوخانہ کیلئے یہاں پہنچے تھے اور تیسری منزل پر جانا چاہتے تھے کہ لفٹ گرنے سے گراؤنڈ فلور پر پہنچ گئے ۔ اہم شخصیات بحفاظت رہنے پر پولیس اور سیکورٹی حکام نے اطمینان کی سانس لی ۔