خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام پر سب انسپکٹر معطل

راولپنڈی ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں راولپنڈی پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو نوکری سے معطل کر کے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر مظہر اکرام مندرا پولیس سٹیشن میں تعینات تھا جس کے خلاف گوجر خان کی رہائشی خاتون نے ہراساں کرنے کی شکایت کی۔TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی۔  تفصیلات کے مطابق گوجر خان کی رہائشی خاتون نے کہا کہ اس نے سب انسپکٹر کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے جسے واپس لینے کیلئے سب انسپکٹر مظہر اکرام نے اسے ہراساں کیا۔ مذکورہ خاتون سی پی او اسرار احمد خان کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی اور شکایت کی کہ اس نے ایک تنازعہ کے باعث 25 جولائی 2016ء￿ کو محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔خاتون نے کہا کہ عمران کا بھائی سب انسپکٹر عمران رات ڈھائی بجے اس کے گھر میں گھس آیا اور پھر گن پوائنٹ پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شکایت کنندہ نے سی پی او کو مزید بتایا کہ سب انسپکٹر مظہر اکرام نے اسے مقدمہ واپس نہ لینے کے نتیجے میں منشیات سمیت دیگر جعلی مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی۔ خاتون کی شکایت سننے کے بعد سی پی نے سب انسپکٹر اکرام کو معطل کر دیا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔