خاتون کسان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) تنگ دستی سے پریشان خاتون کسان نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پرگی پولیس نے بتایا کہ 57 سالہ ڈی انجما ساکن پرگی ضلع رنگاریڈی گزشتہ چند عرصہ سے معاشی بحران کا شکار ہوگئی تھی اور اس نے کل اپنے مکان میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پرگی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔