حیدرآباد کے روایتی پرانے شہر کے مینار گارڈن پر رینبو شاپنگ فیسٹیول نیا سافٹ ڈرنک CHYLL متعارف

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : پناچی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے رمضان سیزن کے لیے بہت بڑے شاپنگ تجربہ کے لیے رینبو شاپنگ فیسٹیول ، خصوصی رمضان شاپنگ فیسٹا کا حیدرآباد کے روایتی پرانے شہر میں مینار گارڈنس متصل سالار جنگ میوزیم انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس نمائش میں رمضان کی مستند حیدرآبادی شاپنگ کا اہتمام رہے گا ۔ جہاں سال 2015 میں بڑے پیمانہ پر زائد از 200 نمائش کنندے ایشیا کے مختلف مقامات سے اشیاء کی نمائش و فروخت کریں گے ۔ جس میں گارمنٹس ، ڈیزائنر ویرس ، فرنیچر اور فرنشنگس ، مصنوعی زیورات ، الیکٹرانکس ، ہوم ، اپلائنسیس ، کنزیومر ڈیوریبلس ، کراکری ، ناولیٹیز ، کاسمیٹکس ، جوائے رائیڈس ، کھلونے اور بہت کچھ نمائش و فروخت کے لیے لایا جائے گا ۔ دنیا بھر میں مشہور حیدرآبادی غذائیں جس میں حلیم ، بریانی ، روایتی کھانے شامل ہیں ۔ خریداروں کو ذائقہ کا تجربہ کرانے کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ نمائش میں ہر 10 وزیٹرس کو ایک اسپیشل ریڈیم کارڈ فراہم کیا جارہا ہے ۔ یہ اسپیشل ریڈیم کارڈ خریداروں کو 10,000 مالیتی خریداری کی اجازت دے گا ۔ اس کے کرٹین ریز مسٹر اسلم خاں نے افتتاح کے موقع پر نئے سافٹ ڈرنک CHYLL کو متعارف کیا جو اس ہفتے فروخت ہونا شروع ہوجائے گا ۔۔