حیدرآباد میں ہندوستان کے پہلے فیاب ریگل ریاپٹر موٹر سائیکلس یونٹ کا قیام

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : فیاب موٹرس نے حیدرآباد میں ہندوستان کے پہلے ریگل ریاپٹر موٹر سائیکلس شوروم کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ کروسرٹائپ موٹر سائیکل صنعت میں انوکھے ماڈلس تیار کرنے والی یہ کمپنی عالم گیر سطح پر 39 ممالک میں ویل ایسٹابلشڈ ہے ۔ حیدرآباد میں پہلی مرتبہ فیاب موٹرس کا موٹر سائیکلس مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرتے ہوئے چوپر ، کروسر ، اسپورٹس اور کسٹم موٹر سائیکلس پیش کرے گی ۔ مینوفیکچرنگ سہولت کے لیے فیاب موٹرس کا منصوبہ 1000 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کا ہے ۔ اس موقع پر ایم جی شارق ، منیجنگ ڈائرکٹر فیاب ریگل ریاپٹر موٹر سائیکلس نے کہا کہ فیاب موٹرس گاہکوں کے ڈیمانڈ پر بہت جلد تمام میٹرو شہروں میں اپنے شورومس کا افتتاح کرے گی ۔ یہ ایک امریکی کمپنی ہے اور اس کا پروڈکٹ یونٹ شنگھائی میں واقع ہے ۔ اس کی موٹر سائیکلس ایندھن بچت کرنے والی ہوتی ہیں ۔ قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ مجوزہ پلانٹ میں راست و بالواسطہ 25000 سے زائد ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ مرحلہ وار انداز میں مارکیٹس سے ڈیمانڈ کی بنیاد پر پروڈکشن کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا ۔ یہ بات ایم جی جیلانی نے بتائی جو فیاب ریگل ریاپٹر موٹر سائیکلس کے چیرمین ہیں ۔ ان کے مطابق قیمت کا رینج 2.96 لاکھ روپئے سے 20 لاکھ روپئے تک ہے ۔ ایم جی شارق ینگ ایم ڈی کے بموجب ہندوستان اور 8 پڑوسی ممالک یعنی سری لنکا ، نیپال ، بھوٹان ، سعودی عرب ، یو اے ای ، عمان ، یمن اور پاکستان کے لیے انہیں خصوصی مینوفیکچرنگ کے حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہروں حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، ویزاگ ، دہلی ، ممبئی ، ناگپور ، احمد آباد ، بنگلور ، چینائی ، کولکتہ ، ٹریوینڈرم ، پونے ، چندی گڑھ ، گوا ، پانڈیچری ، بھوپال وغیرہ میں ڈیلر اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ فیاب موٹرس انڈیا کے مرکز توجہ میڈل کلاس ، اپر کلاس اور اعلیٰ آمدنی والے گروپ کے زمرے ہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ عوام کے تمام زمروں کو بہترین کوالیٹی کی موٹر سائیکلس فروخت کریں ۔۔