حیدرآباد میں گرمی کی شدید لہر برقراردرجہ حرارت گزشتہ 3 سال سے زیادہ

حیدرآباد 19 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سکندرآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کے مہینے میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ دفتر موسمیات نے کہاکہ دونوں شہروں میں جاریہ ماہ کی گرمی کی شدت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ماہ مئی میں ہوئی گرمی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ جاریہ ماہ کی 15 تاریخ کو دونوں شہروں میں درجہ حرارت 43 اعشاریہ دو ڈگری سیلسیس رہا جو گزشتہ 3 سال کے دوران اپنے درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔ سال 2016 ء میں درجہ حرارت 42 اعشاریہ پانچ، سال 2017 ء میں 43 اعشاریہ 2 اور سال 2018 ء میں 42 اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس رہا۔