حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم کو 40 لاکھ روپئے تنخواہ کا پیاکیج

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : یونیورسٹی آف حیدرآباد ( یو او ایچ ) کے ایک ایم سی اے طالب علم روی چندرا منگاپوڈی کو جاپان کے ایک صنعتی ادارہ ’ ورکس ریپبلیکشن لمٹیڈ سے سالانہ 40 لاکھ روپئے تنخواہ اور دیگر فوائد کے بھاری پیاکیج کی پیشکش موصول ہوئی ہے ۔ روی چندرا منگاپوڈی حیدرآباد یونیورسٹی کے اسکول آف کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسیس میں ایم سی اے کا طالب علم ہے ۔ جس کو اس کمپنی نے سنگاپور میں آر اینڈ ڈی انجینئر کے طور پر کام کرنے کے لیے کیمپس پلسیمنٹ کے تحت منتخب کیا ہے ۔ اس پیشکش پر روی چندرا نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اس کا تعلق وشاکھا پٹنم سے ہے ۔ روی چندرا نے کہا کہ بی ایس سی کورس جاری رکھتے ہوئے اس نے کمپیوٹرس کے شعبہ میں اپنی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے تحت آن لائن کورس کیا تھا ۔۔