حیدرآباد ہائی کورٹ کے اوقات کار میں کل سے تبدیلی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ہائی کورٹ نے اپنے موجودہ اوقات کار دوشنبہ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے حیدرآباد میں واقع اڈجو ڈیکٹیر ہائی کورٹ کے اوقات کار میں 2 جولائی سے تبدیلی ہوگی ۔ نئے اوقات کے مطابق پیر سے دن کے 10 بجکر 15 منٹ تا دوپہر ایک بجکر 15 منٹ کورٹ کے اجلاس ( مقدمات کی سماعت اور متعلقہ کام ) ہوں گے ۔ دوپہر ایک بجکر 15 منٹ تا دوپہر 2 بجکر 15 منٹ لنچ کا وقفہ رہے گا ۔ دوپہر 2 بجکر 15 منٹ تا شام 4 بجکر 15 منٹ تک عدالت کے اجلاس ( مقدمات کی سماعت اور دیگر کام ) ہوں گے ۔۔