حیدرآباد کے روہنگیا پناہ گزین جبل پور میں بھیک مانگنے پر مجبور

جبل پور۔30نومبر(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کی جبل پور پولیس نے بھیک مانگتے تین روہنگیا پناہ گزینوں کو پکڑا ہے ۔تلنگانہکے حیدرآباد میں واقع بالا پور تھانہ کے تحت پناہ گزین کیمپ میں رکھے گئے یہ تینوں پناہ گزین یہاں آکر بھیک مانگ رہے تھے ۔اطلاع ملنے پر لارڈ گنج پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔تفتیش کے بعد پولیسٹیمکے ساتھ تینوں کو حیدرآباد میں واقع پناہ گزین کیمپ واپس بھیج دیا گیا۔

ہاردک کی پاٹیداروںکے مذہبی تنظیم کے سربراہ سے ملاقات
راج کوٹ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات انتخابات میں برسراقتدار بی جے پی کے خلاف محاذ کھول چکے پاٹیدارانامت آندولن سمیتی(پاس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے آج پاٹیدار برادری کے دو سب سے ٹاپ مذہبی اداروں میں سے ایک ‘کھوڈل دھام ٹرسٹ’ کے سربراہ نریش پٹیل سے یہاں ملاقات کی جس کو لے کر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پاٹیدار یا پٹیل برادری کی دو ذیلی برادریوں ’کڑوا ‘ اور ’ لیووا ‘ میں سے دوسری سے متعلق کھوڈل دھام ٹرسٹ کے سربراہ نریش اور ہاردک کی ملاقات یہاں جیت پور میں واقع کھوڈل دھام ایجوکیشن فیکلٹی میں ہوئی۔