حیدرآباد ٹورازم کا تلنگانہ نان اینڈ پان فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد ٹورازم سروسیس نے تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم اور یو این ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے سیاحتی میدان میں ایک نئے حوصلہ اور عزم کے ساتھ قدم رکھا ہے جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ اس کے لیے حیدرآباد ٹورازم نے سیاحوں سے کافی تجربہ حاصل کرتے ہوئے اس صنعت کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ حیدرآباد ٹورازم کا خیال ہے کہ ان کا لوگو سیاحوں اور ساونیر جیسے امور میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ فیسٹیول آف تلنگانہ اسٹیٹ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اس کو مزید مستحکم کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد ٹورازم نے 6 اور 7 جون کو سٹی سنٹر مال میں محکمہ سیاحت تلنگانہ کے ذریعہ ’ تلنگانہ نان اینڈ پان فیسٹیول ‘ کا اہتمام کیا ہے ۔ جس کا مقصد شہر میں واقع تاریخی عمارتوں سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے اس کے علاوہ سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ اس کے لیے حالیہ دنوں میں سیاحت پر کئی کتابیں شائع کی گئیں ۔۔