حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر ان افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ بات پولیس ذرائع نے بتائی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 43 سالہ مستان ملک جو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن ظہیرالدین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ 21 نومبر کو اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرلو جو پیشہ سے پینٹر تھا راجیو نگر کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ ناگاراجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کاکتیہ نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ناکافی تنخواہ سے ناخوش اور مالی پریشانیوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ روی جو تکارام گیٹ پولیس حدود میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔