حیدرآباد میں یو کے کی پنڈرول فرسٹ ریل فاسٹنگ مینو فیکچرنگ کمپنی کا قیام

ریل ٹریک کی تیاری ، اروند کمار کے ہاتھوں افتتاح ، انڈریو فلمنگ اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : یو کے سے تعلق رکھنے والی پنڈرول راہی ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمٹیڈ عالمی سطح کی ایک ابھرتی ہوئی ریل انفراسٹرکچر ، ویلڈنگ اور الاسٹک ریل فاسٹنگس اور دیگر اشیاء کی تیاری میں عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے ۔ اس کمپنی نے ہندوستان میں پہلی مرتبہ تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد شہر میں ریل فاسٹننگ مینو فیکچرنگ یونٹ قائم کیا ہے ۔ پرنسپال سکریٹری میونسپل اڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ( ایم اے یو ڈی ) مسٹر اروند کمار نے یہاں مسٹر انڈریو فلمنگ برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے علاوہ مسٹر جی تلبورڈٹ سی ای او پنڈرول گروپ اور مسٹر پردیپ کھیتان ایم ڈی پنڈرول راہی کی موجودگی میں رسمی طور پر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اروند کمار نے تلنگانہ ریاست میں پنڈرول ٹیم کی آمد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے ممکنہ حد تک تعاون کرنے کا تیقن دیا ہے جب کہ انڈریو فلمنگ نے ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ایک اور برٹش کمپنی کے پہلی یونٹ کے قیام پر کمپنی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر کارکردگی انجام دینے کے لیے نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ پردیپ کھیتان نے کہا کہ کمپنی نے پہلے ہی سے ہندوستان کے میٹرو اور ٹریک کی تنصیب کے میدان میں بہترین کارکردگی کا ریکارڈ رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور گھانا ہندوستانی فینان کا استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایل اینڈ ٹی نے ماریشس میں پہلا ریلوے تیار کرے گا ۔ اس کے لیے حیدرآباد کے مینو فیکچرنگ فیاکٹری میں اس کے ایل کلپس تیار کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں مسٹر جی تلبورڈٹ سی ای او ڈیلاہاکس بھی شامل ہیں ۔ پنڈرول راہی ٹکنالوجیز کا قیام سال 2005 میں عمل میں لایا گیا تھا جو کہ ایک کامیاب کمپنی ثابت ہورہی ہے اس وقت رائے پور میں مینو فیکچرنگ المنوتھیرک ویلڈنگ ایکیوپمـنٹ اور لائیٹ ٹریک مشین تیار کئے جارہے ہیں ۔۔