حیدرآباد میں کیاب ڈرائیورس کی ہڑتال کا آغاز

حیدرآباد31دسمبر(یواین آئی)کیاب  ڈرائیورس کی حیدرآباد میں ہڑتال شروع ہوگئی ہے جو چار جنوری تک جاری رہے گی ۔ تلنگانہ کیاب ڈرائیورس اینڈ اونرس اسوسی ایشن نے یہ ہڑتال کی ہے جس میں کہا کہ اولا کیاب کے آفس میں باونسرس کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ڈرائیور پر حملہ کے خلاف یہ ہڑتال کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ میں اولا اور اوبیر کیاب کی گاڑیاں ایک لاکھ سے زائد ہیں۔ اسوسی ایشن نے الزام لگایا کہ یہ کمپنیاں ڈرائیورس کو اپنا غلام سمجھتی ہیں جبکہ پہلے انہیں پارٹنر بنانے کا دعوی کیا گیا تھا ۔ ہر دن نئی اسکیم شروع کرتے ہوئے ترغیبات دیئے جارہے ہیں۔ تاہم کاروبار نہ ہونے سے یہ ترغیبات متاثر ہوئی ہیں۔ اولا اور اوبیر انتظامیہ کو دیئے گئے گیارہ مطالبات کی فہرست کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ۔ ساتھ ہی ہڑتالی ڈرائیورس نے کہا کہ ان کی آمدنی میں بھی کمی ہوگئی ہے ۔