حیدرآباد میں دو روزہ Desire ڈیزائنر ایگزیبیشن جاری

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : دو روزہ ڈیزائر ڈیزائنر ایگزیبشن 9 تا 10 جون ہوٹل تاج کرشنا حیدرآباد پر جاری ہے ۔ اداکارہ سونی کرسٹا نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس نمائش میں ملک اور بیرون ملک سے زائد از سو ڈیزائنرس زائد از دیڑھ لاکھ ڈیزائنس کی نمائش کریں گے ۔ آرگنائزر ایگزیبیشن مسرس انیتا اگروال نے بتایا کہ ڈیزائر ہمیشہ سے حیدرآبادیوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث رہا ہے ۔ ڈیزائیر نے دیگر ایکسپو کے مقابل ہمیشہ اس کے گاہکوں کو منفرد ، جدید اور شاندار ڈیزائنس کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزائر ایگزیبیشن میں بشمول روایتی ملبوسات غیر معمولی اور ہمہ اقسام کے ڈیزائنس سے بھر پور ملبوسات کی نمائش کی جائے گی ۔ انیتا اگروال نے بتایا کہ اس ایگزیبیشن میں شادی بیاہ خاص کر نوشہ و دلہنوں کے لیے بھی شاندار دلفریب دیدہ زیب ڈیزائن سے سجے ملبوسات پیش کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملبوسات کے علاوہ اس ایگزیبیشن میں جویلری ، نئے فیشن کے فٹ ویر بھی دستیاب رہیں گے ۔ اس موقع پر اداکارہ سونی کرسٹا نے ڈیزائر ڈیزائنر ایگزیبیشن میں سجے ملبوسات جویلری کی ستائش کی ۔۔