حیدرآباد میں انٹرنیشنل کے 3 نئے میگا اسٹورس کا قیامPai

بیگم پیٹ ، کونڈا پور ، اور ملک پیٹ کے شہریوں کو سہولت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): Pai انٹرنیشنل ایک بھروسہ مند نام ہے ۔ صارفین کے لیے یہ نام نیا نہیں ہے ۔ برقی ، اپلائنسس ، موبائیلس ، لیاب ٹاپ اور فرنیچر کے صارفین میں یہ نام سرکردہ برانڈ کا حامل ہے ۔ ملک کی کئی ریاستوں خاص کر کرناٹک ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں Pai کے شورومس پھیلے ہوئے ہیں ۔ ان شورومس میں تمام عالمی برانڈس دستیاب ہیں ۔ جہاں گاہکوں کی عین پسند اور ان کے معیار کے مطابق اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ گذشتہ کئی دہوں سے ٹکنالوجی نے عوام کی زندگیاں بدل دی ہیں اور طرز زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں ۔ منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر راج کمار پائی کی حرکیاتی قیادت میں صارفین کے لیے اختراعی اشیاء کی پیشکشی کے ساتھ نت نئے تجربات کیے جارہے ہیں ۔ ہمارے صارفین کو پائی انٹرنیشنل پر کامل ایقان ہے ۔ ان کی محبت سے ہی اس کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہونچنے کی راہ نکالی گئی ہے ۔ تمام اہم مارکٹوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے ۔ شہر حیدرآباد میں پائی انٹرنیشنل کے 3 نئے شورومس کا اضافہ ہورہا ہے ۔ سال 2000 میں اندرا نگر ، بنگلور سے اپنے پہلے اسٹور کے قیام کے ساتھ ہی پائی نے اپنا سفر شروع کیا تھا ۔ اب یہ اعلان کر کے فخر ہورہا ہے کہ کونڈا پور ، ملک پیٹ اور بیگم پیٹ میں 22 واں ، 23 واں اور 24 واں میگا اسٹورس کا قیام یکم ستمبر سے عمل میں لایا گیا ہے ۔ ان اسٹورس کا افتتاح ریاستی وزیر سرینواس یادو ، ایم ایل اے مسٹر اے گاندھی نے انجام دیا ۔۔