حیدرآباد میں اتوار کو پٹرول 88.51روپئے اور ڈیزل 81.35روپئے فی لیٹر

حیدرآباد 30 ستمبر (یو این آئی) حیدرآباد میں اتوار کو پٹرول کی قیمت 88.51روپئے اور ڈیزل کی قیمت 81.35روپئے فی لیٹر رہی ۔پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے ۔دہلی میں آج پٹرول پر 9پیسے ،کولکتہ ،ممبئی میں دس پیسہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔دہلی میں آج پٹرول کی قیمت83.49،ڈیزل کی قیمت74.79رہی ۔ ۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر90.84 ،ڈیزل کی قیمت فی لیٹر79.40درج کی گئی۔چینئی میں پٹرول کی قیمت 86.80روپئے ۔ڈیزل کی قیمت79.08روپئے رہی جبکہ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 85.30اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 76.64درج کی گئی ۔