حیدرآباد میں آئی ڈی فرش کے وڈا بٹر متعارف

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آئی ڈی فرش فوڈ کا ’ وڈا بٹر ‘ جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا بالاخر اب حیدرآباد میں آگیا ہے اور آئی ڈی فرش نے اس ہائی ٹیک اختراع کے ساتھ 4 تا 5 سال کے دوران اپنے کاروبار کو 1000 کروڑ تک پہونچا دینے کا عزم کیا ہے ۔ اس اختراعی کاروبار کو عظیم پریم جی کے سرمایہ کاری ادارہ کے شعبہ پریم جی انوسٹ کی طرف سے فنڈس فراہم کیے گئے ہیں اور ہلیون وینچرس پارٹنرس کا تعاون حاصل ہے ۔ آئی ڈی فرش کمپنی کو اپنی غذائی اشیاء پر دنیا بھر سے ستائش حاصل ہوئی ہے ۔ بالخصوص مزیدار وڈے ہندوستان کے اکثر گھروں میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں ۔ ائی ڈی فرش نے اس سال کے اوائل میں بنگلورو اور چینائی میں اپنی منفرد اشیاء کو متعارف کیا تھا ۔ آئی ڈی فرش فوڈ کے معاون بانی اور سی ای او پی سی مصطفی نے کہا کہ صحیح وڈا بٹر تیار کرنے کے لیے سخت محنت کے ساتھ تین سال کا وقت لگا ۔ پی سی مصطفی نے کہا کہ 2005 میں آئی ڈی فرش نے بنگلورو میں صرف 50 مربع فٹ کے ایک کچن میں وڈا بٹر بنانا شروع کیا تھا اور غذائی پیکنگ میں انقلابی تبدیلی کے ساتھ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے 17 شہروں میں اس کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے ۔ یہ کمپنی اڈلی اور دوسہ بٹر ، راگی اڈلی ، چاول رو اڈلی بٹر ، ملا بار پراٹا ، چپاتی ، اصلی دہی وغیرہ بھی بالکل گھریلو انداز میں تیار کرتے ہوئے اپنے گاہکوں تک پہونچاتی ہے ۔ 80 روپئے کے وڈا بٹر پیاک میں 10 وڈے ہوتے ہیں ۔۔