حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کی پروگریس پر اسپیشل ٹاسک فورس میٹنگ کاموں کو برقرار رکھنے چیف سکریٹری کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کو کہا کہ فاونڈیشن ورک کے مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر رکاوٹوں کو ہٹا دے اور سڑکوں کو دوبارہ بچھائے ۔ چیف سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جہاں کہیں کام تکمیل ہوں اسٹریچس پر کیریج وے کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دے ۔ انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کی پروگریس کا اسپیشل ٹاسک فورس میٹنگ میں جائزہ لیا ۔ اس موقع پر این وی ایس ریڈی نے چیف سکریٹری کو اچھی پروگریس سے مطلع کیا ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے بھی حصول اراضی کی تفصیلات بتائیں ۔ کلکٹر حیدرآباد و آر آر ڈسٹرکٹ نے حصول اراضی کے باقی کاموں پر تفصیل سے واقف کرایا ۔ چیف سکریٹری نے اچھی پروگریس پر ستائش کرتے ہوئے کمشنر جی ایچ ایم سی ، ایم ڈی ایچ ایم آر اور کلکٹر حیدرآباد و ضلع رنگاریڈی کو اسی طرز پر کاموں کی برقراری کا مشورہ دیا ۔ اس اسپیشل ٹاسک فورس کے نظر ثانی اجلاس میں تمام متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔