حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے محمد اظہر الدین کانگریس امیدوار؟

حیدرآباد۔/27 فروری، ( این ایس ایس )تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کو قطعیت دینا شروع کیا ہے۔ لوک سبھا حلقہ حیدرآباد سے پارٹی کے کارگذار صدر محمد اظہر الدین کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ پارٹی نے پہلے ہی دو تا پانچ امیدواروں کو قطعیت دے دی ہے۔ اگر ہائی کمان محمد اظہر الدین کے نام کو منظوری دے تو وہ حیدرآباد حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔