حیدرآباد عنقریب فارماہب میں تبدیل ہوگا

فارما کمپنیوں کو مراعات ، وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست میں فارما سٹیکلس کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کمپنیوں کو بہت سارے مراعات کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر آئی ٹی تلنگانہ مسٹر تارک راما راؤ نے آج یہاں منعقدہ 66 ویں انڈین فارما سٹیکلس کانگریس میں مخاطب کرتے ہوئے پرکشش ترغیبات کا اعلان کیا ۔ اس کانگریس میں 6 ہزار ڈیلیگٹس شریک تھے ۔ جس میں بشمول فارما سٹیکلس کے چیف ایگزیکٹیو اور 100 گلوبل کمپنیاں بھی تھے ۔ وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ حکومت کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی ۔ اس کے لیے حکومت ایک علحدہ اسمارٹ ٹاون شپ قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ جس میں فارما سٹی ملازمین کے لیے سہولت بخش ثابت ہوگا ۔ تارک راما راؤ نے کہا کہ فارماسٹی ہندوستان کا ایک منفرد مرکز ثابت ہوگا ۔ جس کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے مربوط کرتے ہوئے فور لائین ایکسپریس وے بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک آمد و رفت سہولت بخش ثابت ہوسکے ۔ فارما سٹی کو یہاں سے صرف 20 منٹ میں پہونچنے کی سہولت رہے گی ۔ انہوں نے فارما یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔ جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اعلیٰ تعلیمی مواقعوں ، فارما ریسرچ کی سہولت رہے گی ۔ وزیر آئی ٹی تلنگانہ نے کہا کہ عنقریب حیدرآباد گلوبل فارما ہب میں تبدیل ہوگا ۔ وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ نے بھی حیدرآباد میں ایک فارما ہب کی تعمیر کیلئے حکومت تلنگانہ سے خواہش کی ہے ۔۔