حیدرآباد سن رائزرس نے آر سی بی کو 118 رنز پر روند دیا

حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جونی بیریسٹو اور ڈیوڈ وارنر نے نہایت ہی سنسنی خیز سنچریوں کے ذریعہ 118 رنز سے سن رائزرس حیدڑآباد کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ کے مقابلے میں اتوار کے دن سر توڑ کوشش کی۔ بریسٹو نے 56 گیندوں پر 114 رنز بنائے جبکہ وارنر نے 55 گیندوں میں مشترکہ 125 رنز میں 100 رنز بنائے اور اس طرح دونوں نے 2 وکٹس کے نقصان پر 231 رن بنائے۔ بیریسٹو نے آر سی بی کو اپنے 12 چوکوں اور چھکوں سے اور وارنر نے 5 چوکوں اور 55 گیندوں پر مشتمل چھکوں میں چھکے چھڑا دیئے۔ آر سی بی کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا اور انہیں زبردست شروعات کرنی تھی مگر انہیں وکٹوں کا مسلسل نقصان ہوتا رہا اور بالآخر 19.5 اوورز میں وہ 113 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ آر سی بی کو اس ٹورنمنٹ میں مسلسل تیسری بار شکست سے دوچار ہونا پڑا جبکہ سن رائزرس کو تین میچوں میں دو بار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے اس سیزن میں اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیلا۔ انہوں نے تین وکٹس لے کر آر سی بی کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے اپے دوسرے اوور میں 2 وکٹس لئے اور آر سی بی اس دوران 3 وکٹس کھوکر 22 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور چوتھے اوور میں انہوں نے 3 وکٹس لئے۔ محمد نبی نے پارتھیو پٹیل اس کے بعد شمرن ہیتمیرچوتھے اوور میں اے بی ڈی ویلیئر کو میدان سے باہر کردیا۔ آر سی بی کیلئے حالات کو مزید ابتر بناتے ہوئے سندیپ شرما نے اسکیپر ویراٹ کوہلی کو ساتویں اوور کے پہلی ہی گیند میں آؤٹ کردیا۔ یہ ہزیمت گویا کم نہیں تھی کہ شیوم دوبے دوسرے ہی بال میں رن آؤٹ ہوگئے۔ آخری مرحلے میں آر سی بی 6 اور 7.3 اوورس میں 35 رنز پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد آر سی بی کیلئے بہترین کھیل کی طرف مائل ہونا مشکل ہوگیا اور کولن دی گرانڈ ہومی 37 رنز پر اور 16 سالہ پریاس رائے برمن نے 19 رنز پر جو آر سی بی کا انجام ہونا تھا ، اس میں تھوڑی سی تاخیر کردی۔بیریسٹو اور وارنر نے آر سی بی کے بولرس کو بالکل ہی کچل ڈالا اور گوتم گمبھیر اور کریس گیل نے اپنے درمیان کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کیلئے 2017 ء میں گجرات لائنس کے خلاف 184 رنز بنائے تھے۔ اتوار کے دن جو اننگز کھیلی گئی وہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری اننگز تھی جس میں دو بیٹسمنوں نے انفرادی طور پر سنچریاں بنائیں۔ بیریسٹو کو بالآخر 17 اوور میں یوزی وینڈرا چہل نے آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد اس نے دوسرے کھلاڑی اومیش یادو کوبھی دوڑ کر کیچ لیتے ہوئے آؤٹ کردیا۔ انہوں نے 52 ویں گیند میں 100 رنز بنانے والے بن گئے۔