حیدرآباد سمر میلہ پیوپلس پلازا ، نکلس روڈ پر

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد سمر میلہ پیوپلس پلازا نیکلس روڈ پر پیش کیا جارہا ہے جس میں منفرد اور تفریحی پروگرام کا جو آغاز کیا گیا ہے اس کی مثال ہندوستان میں شاید ہی ملے گی ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی آرگنائزر مرزا رفیق بیگ نے اگزیبیشن کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایگزیبیشن میں داخلہ گیٹ پر TITANIC جہاز کا ہو بہو ماڈل تیار کیا گیا ہے جس سے ایسا لگ رہا ہے جیسے TITANIC جہاز شہر حیدرآباد کی زمین پر اکھڑا ہوا ہے ۔ یہ کارنامہ صرف اور صرف مرزا رفیق بیگ کی انتہک محنت کے نتیجہ میں ہی ممکن ہوا ہے ۔ اس موقع پر مرزا رفیق بیگ نے بتایا کہ اس مرتبہ حیدرآباد کی عوام اور بطور خاص بچوں کی دلچسپی کے لیے ایگزیبیشن میں ’ڈائناسورپارک ‘ تیار کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی بچوں کو کھیلنے کے لیے Ice & Snow World تیار کیا گیا ہے ۔ جہاں گرما کے اس موسم میں بچے کھیلتے کودتے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ اس ایگزیبیشن میں ملک بھر سے جملہ 200 سے زائد دوکاندار حصہ لیے ہیں ۔ اس میں کشمیری اسٹالس ، لکھنوی اسٹالس ، لیدر شاپس ، لیدر پرسیس ، جوتے و چپلوں کے دکانات اور سجاوٹ و آرائش کی دوکانیں ، ریسٹورنٹ ، فاسٹ فوڈ شاپس ، آئسکریم پارلرس کے علاوہ عوام کے لیے اس بار تقریبا 8 نئے جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں جملہ 15 سے زائد جھولے ہیں ۔ اس ایگزیبیشن کی مثال اور نظیر پورے ہندوستان کی کسی دوسری اگزیبیشن میں نظر نہیں آتی ۔ جہاں پر عوام کا کافی ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ عوام موسم گرما کا لطف اٹھاتے ہوئے تفریح گاہوں کا رخ کررہے ہیں ۔ وہیں سب سے پہلے ترجیح دیتے ہوئے دونوں شہروں کی عوام اس حیدرآباد سمر میلہ کو اپنی پہلی پسند بنائی ہوئی ہیں جو کہ عوام کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اس ایگزیبیشن کے مشاہدہ کے لیے 20 روپئے انٹری ٹکٹ رکھا ہے تاکہ ہر قسم کے افراد اس ایگزیبیشن میں تفریح کے لیے آسکیں ۔ اس ایگزیبیشن میں روزمرہ کی چیزیں بھی واجبی داموں میں دستیاب ہیں ۔۔