حکومت کے خلاف تلگودیشم کا احتجاجی لائحہ عمل

حیدرآباد ۔ 30جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ٹی آر ایس زیر قیادت ریاستی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف تمام وزراء کے حلقہ جات اسمبلی میں ’’ پرجا پورو ‘‘ کے نام سے بڑے جلسے عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آج تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کروانے کے مقصد سے بالخصوص ریاستی وزرائے تلنگانہ کے حلقہ جات اسمبلی میں پرجا پورو( عوامی جدوجہد) کے نام پر جلسے عام منعقد کرنے کیلئے اتفاق رائے پایاگیا۔ مسٹر ویریندر اور سیتکا سینئر قائدین تلگودیشم پارٹی نے بتایا کہ 11فبروری کو کولاپور ‘ 15فبروری کوگجویل اور 20فبروری کو نرمل میں جلسے عام منعقد کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں آئندہ ماہ 6 ‘ 7 اور 8فبروری کو تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے اہم قائدین پر مشتمل ایک وفد دہلی روانہ ہوگا جہاں مختلف مرکزی قائدین و وزراء سے ملاقات کر کے مختلف بعض اہم موضوعات پر موثر نمائندگی کی جائے گی ۔