حکومت کی فلاحی اسکیمات پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی تائید

میناریٹی ایمپاورمنٹ کونسل آف انڈیا کے قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔31جنوری(سیاست نیوز) میناریٹی امپاورمنٹ کونسل آف انڈیا کے قائدین نے حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیما ت سے متاثر ہوکر مجوزہ بلدی انتخابات میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑ ہ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کونسل کے صدر جناب عالم مہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میںجوکام ماضی کی حکومتوں نے کیا اس کو نئی ریاست تلنگانہ میںبرسراقتدار آنے والی پہلی سیاسی جماعت ٹی آر ایس پارٹی نے دوسالوں کے اندر انجام دیا۔ عالم مہدی نے کہاکہ بے شمار فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے ذریعہ ریاست تلنگانہ میںمعاشی او رتعلیمی پسماندگی کاشکار طبقات کے ساتھ انصاف کی پہل کرنے والے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائوسے ریاست تلنگانہ کی عوام کو کافی امیدیں وابستہ ہیںاور کے سی آر عوام کی امیدوں پر پورے اترنے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔ جناب عالم مہدی نے بارہ فیصد تحفظات کی فراہمی کے ضمن میں ادارے سیاست کی تحریک کا بھی اس موقع پر ذکر کیا او رکہاکہ بارہ فیصد مسلم تحفظات کے ضمن میںادارے سیاست کی تحریک سے مسلمانوں کے اندرجوشعور بیدارہوا ہے اسکے بعد تو حکومت تلنگانہ کی جانب سے اپنے وعدے سے منحرف ہونے کی کوئی گنجائش باقی نہیںرہی ۔امید ہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو بارہ فیصد تحفظات کے ضمن میںاپنے وعدے کی تکمیل کریںگے ۔نائب صدر کونسل سی سبھاش‘جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایم آر غوری ‘ خازن ہادی راحیل او ردیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔