حکومت ‘ ملنا ساگر پراجیکٹ پر اندیشوں کو دور کرے : کودنڈا رام

حیدرآباد 30 جولائی ( آئی این این ) تلنگانہ جے اے سی کے صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام نے آج کہا کہ ریاست کے عوام اور خاص طور پر میدک ضلع کے کسانوں کو ملنا ساگر پراجیکٹ پر کئی اندیشے لاحق ہیںاور ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ پراجیکٹ پر عمل آوری سے قبل ان اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش کرے ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے آج گن پارک پر ایک مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملنا ساگر پراجیکٹ کے مخالف نہیں ہیں لیکن عوام ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے بازآبادکاری اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں ۔ گن پارک سے وکلا ایک وفد ملنا ساگر پراجیکٹ کا معائنہ کرنے روانہ ہوا تھا تاہم اس وفد کو پولیس نے میدک ضلع میں اونٹی مامڈی کے مقام پر روک دیا ۔ وکلا اور پولیس کے مابین تلخ الفاظ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ وکلا نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اہم مسائل پر جلد بازی میں کوئی فیصلے کرنے سے گریز کرے ۔