حکومت لائف سائنس پالیسی کا جلد ہی اعلان کرے گی : پردیپ چندرا

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے جلد ہی لائف سائنس سے متعلق انڈسٹری کے لیے ایک پالیسی کا اعلان کیا جائے گا تاکہ اس شعبہ میں حاصل مواقع سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کے پردیپ چندرا پرنسپال سکریٹری و کمشنر ، انڈسٹریل پروموشن ، انڈسٹریز اینڈ کامرس نے کہا کہ اس پالیسی میں ریاست میں مینو فکچرنگ اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے پر اہم توجہ دی جائے گی ۔ مسٹر چندرا نے کہا کہ ہم ایک خصوصی لائف سائنسس پالیسی بنانے پر توجہ دے رہے اور اس کا عمل جاری ہے جو کہ انڈسٹریل پروموشن پالیسی کا حصہ ہے ۔ توقع ہے کہ بائیو ایشیاء 2014 میں اس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔۔