حکومت ارکان اسمبلی کے حقوق کو دبارہی ہے

گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے بی جے پی کی شکایت
حیدرآباد۔/30اپریل، ( این ایس ایس ) بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت ارکان اسمبلی کے حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ بی جے پی قائدین نے اتوار کو گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ ایوان میں ارکان اسمبلی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ بعد میں میڈیاسے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے الزام عائد کیا کہ حکومت اسمبلی میں عوامی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کرنے والے ارکان کے حقوق کو دبارہی ہے۔ یہ ریاستی حکومت کا ظالمانہ طرز عمل ہے جو دھرنا چوک کو اندرا پارک سے ہٹانے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ عوام کی تنظیموں اور غریب عوام کو احتجاج کرنے کا موقع نہ ملے۔ قبل ازیں بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی سے انہیں معطل کئے جانے سے دستبرداری کیلئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سیاہ ربن اور کھنڈوے پہن کر گن پارک پر ایک خاموش احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈس کے ساتھ اسمبلی تک ایک ریالی نکالی۔