حوثیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام اب تک 140 افراد ہلاک

عدن، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے سرکاری سیکورٹی فورسز نے چہارشنبہ کو حوثی باغیوں پر 3719 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ اس دوران دسمبر سے اب تک 140 شہریوں کی موت ہو چکی ہے ۔ قومی فوج کے ترجمان عبد معاذلی نے شمالی صوبہ مارب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا 18 دسمبر 2018 کے بعد سے صوبہ حدیدہ میں حوثی باغیوں نے 3719 بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔معاذلی نے کہا کہ اس دوران 140 شہری مارے گئے اور 811 زخمی ہوئے ہیں جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔