حمیدیہ میں آج اٹھارویں محفل میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 18 ربیع الاول کو ٹھیک 8 تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی اٹھارویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی بہ عنوان ’تکمیل دین ‘ مخاطب کریں گے۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔