حمیدیہ میں آج چوتھی محفل میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 4 ربیع الاول ٹھیک 8 بجے تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی چوتھی محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی بہ عنوان ’ خاندان رسالت مآب ﷺ‘ مخاطب کریں گے۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔