حمیدیہ میں آج تیسری محفل حضرت سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام ’’ حمیدیہ ‘‘ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں 7 تا 13 رجب المرجب جاری سالانہ محافل حضرت امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کے سلسلے کی تیسری محفل 9 رجب المرجب صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاءؒ منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔