حمیدیہ میں آج آٹھویں محفل میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاءؒ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 8 بجے تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی آٹھویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ جناب سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی علی پاشاہ ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائرکٹر آئی ہرک اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ بہ عنوان ’ بعثت شریف ‘ مخاطب کرینگے ۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ بعدہ تناول تبرک ہوگا ۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر مجلس استقبالیہ نے عامتہ المسلمین سے بہ پابندی وقت شرکت کی درخواست ہے ۔۔