حمیدیہ میں آج آٹھویں محفل غوث اعظم ؒ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 8 ربیع الاخر ، 8 تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 11 روزہ محافل غوث اعظمؒ کے سلسلہ کی آٹھویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء بہ عنوان بغداد میں محافل وعظ و ارشاد مخاطب کریں گے ۔ شعراء کرام ہدیہ نعت و منقبتیں پیش کریں گے ۔ بعدہ ، تناول تبرک ہوگا ۔۔