حملے کا خطرہ،بصرہ میں قائم امریکی قونصل خانہ بند

بصرہ ۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پر تشدد اورخون ریز احتجاجی مظاہروں کے بعد امریکہ نے عراقی شہر بصرہ میںواقع اپنا قونصل خانہ بند کر دیا،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بصرہ میں مقیم امریکی ملازمین کو وہاں سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں واقع امریکی قونصل خانے کو ایران کے حملے کے خدشے کے تحت بند کیا گیا ، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوآرٹ کااس حوالے سے کہنا ہے کہ قونصل خانے کی خدمات بغداد میں امریکی سفارت خانہ فراہم کرے گا۔