حملہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں کل رات ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 23 سالہ وی راما کرشنا اور اس کے ساتھی سرینواس کا راستہ روک کر تین افراد نے ان پر حملہ کردیا جس میں راما کرشنا ہلاک ہوگیا جبکہ سرینواس شدید زخمی بتایا گیا ہے۔ بنجارہ ہلز پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں ساتھیوں پر سنتوش کمار، گنگادھر اور رفیق نے حملہ کردیا۔ دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں راما کرشنا علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مہلوک آر کے فلم نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ رقمی لین دین ہی قتل کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔