حماس کا میزائیلی تجربہ، اسرائیل فکرمند

تہران۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ذریعے ایک میزائیلی تجربے کی خبر دی ہے۔اسرائیلی فوج سے وابستہ عبری زبان کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے پیر کے روز ایک میزائیل کا تجربہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے فوجی، سیاسی اور سکیورٹی ادارے، حماس کی میزائیلی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔دوسری جانب حکومت کے ایک نگراں ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں کسی بھی جنگ میں داخل ہونے کی توانائی نہیں پائی جاتی ہے۔ لبنانی اخبار ’’الاخبار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک نگراں ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج کی آمادگی کی سطح میں کمی آئی ہے اوراب وہ کسی اور جنگ میں شامل نہیں ہوسکتی ہے۔