حلقہ پارلیمان نظام آباد سے کے کویتا کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی

کانگریس اور بی جے پی کی سازش ناکام ، جگتیال میں ڈاکٹر ایم سنجے کمار کی پریس کانفرنس

جگتیال12 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے آج شام TRSپارٹی آفس میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد حلقہ پارلیمان ٹی آر ایس امیدوار کویتا کی شکست کاسوال ہی نہیں حلقہ جگتیال سے 70ہزار بھاری اکثریت ملنے کی توقع اور بی جے پی اور کانگریس امیدوار وں کے ڈپازٹ ضبط ہوجائنگی اور انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے کے کویتا کو پریشان کرنے کیلئے کی گئی تما م شازشیں نہ کام ہو گئی عوام نے کے کویتا کے حق میں ووٹ دیکر انہیں کامیاب بنانے کی امید ظاہر کی انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات سے قبل حلقہ نظام آباد میں بی جے پی امیدوار سے ملکر کویتا کو شکست دینے کیلئے جو سازش کی تھی ، و ہ صاف ظاہر ہوگئی ، انہوں نے کہا کہ حلقہ جگتیال کے 254پولنگ مراکز پر اور 99موضعات میں کانگریس قائیدین اور کارکنوں کا دور دور تک نام و نشان نہیں رہا ، بعض مقامات پر برائے نام کانگریس کھنڈوے ڈالکر بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ملکر بی جے پی امیدار کو ووٹ ڈلوانے کا الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ اس پارلیمانی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کو 16نشستوں پر مکمل کامیابی حاصل ہوگی، اور مرکز میں کے سی آر کا کلیدی رول ہوگا،اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈس وغیرہ لانے میں کے سی آر اپنا اہم رول ادا رکرینگے،انہوں نے کہا کہ شدید دھوپ کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں 70فیصد سے زائد افراد نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا،جس کا تصور نہیں تھا، سارنگاپور ،اور بیر پور منڈل میں عوام نے 74فیصد رائے دہی سے استفادہ کئے جہاں پر TRSپارٹی کے حق میں عوام نے اپنا ووٹ کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ حلقہ جگتیال سے کانگریس پارٹی کو دس ہزار ووٹ حاصل نہیں ہونگے، اور کانگریس کو تین ہزار ووٹ ملنے کی توقع ظاہر کی، کے کویتا کی کامیابی سے نظا م آباد حلقہ بلخصوص جگتیال حلقہ میں ترقی میں اہم رول ہوگا، جگتیال حلقہ کو میڈیکل ہب میں تبدیل کیا جائگا اور تمام موضعات کے تالابوں کو پانی سے لبریز کیا جائیگا، اور مختلف شعبوں میں ترقی دی جائیگی، انہوں نے کہاکہ اس انتخابات میں کانگریس پارٹی جگتیال کے سینیر قائد ٹی جیون ریڈی نے کے کویتا کیخلاف کسانوں کے نام پر بڑے پیمانے پر چہ نامزدگیاں کرنے کاالزام لگایا، جبکہ ان کسانوں کا ناہی جگتیال اور نظام آباد سے تعلق ہے، منچریال،کریم نگر،پداپلی ، کاماریڈی،اور دیگر مقامات سے کانگریس پارٹی کے قائدین کو کسانوں کے نام پر پرچہ نامزگیاں داخل کرنے کا الزام لگایا، اس موقع پر گٹو ستیش، ہری اشوک کمار، ریاض الدین ماما، بالے شنکر اور دیگر موجود تھے۔