حلقہ اسمبلی سکندرآباد میں ٹی آر ایس امیدوار کی مہم

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حلقہ اسمبلی سکندرآباد کے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر پدما راؤ کا آج جمعہ کے دن مسلم محلوں میں دورے پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ مسلمانوں کا احترام کرنے اور مسلم مسائل کی یکسوئی کے لیے فوری ردعمل ظاہر کرنے والے پدما راؤ کو مسلم کیڈر نے کندھوں پر بیٹھا لیا ۔ اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا بھروسہ دلایا ۔ جمعہ کے پیش نظر پدما راؤ آج مختلف ڈیویژنس کے مساجد پہونچے اور مسلم قائدین علماء کرام اور مساجد کے ذمہ داروں سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جارہے اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ مساجد میں ائمہ موذنین کو اعزازیہ ، اقلیتی اقامتی اسکولس اور مسلمانوں کی بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے کے سی آر حکومت کے اقدامات کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ ائمہ موذنین کے اعزازیہ میں اضافہ کیا گیا ۔