حقیقی زندگی کی کہانیوں پر ’ انڈین وارہیروز ‘ ایپ متعارف

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : بودھا گرو لرننگ پرائیوٹ لمٹیڈ ایک حیدرآباد سماجی ادارہ ہے اس نے ایک موبائیل ایپ ’انڈین وارہیروز ‘ کو متعارف کیا ہے ۔ ’ انڈین وار کامکس ‘ کی لائبریری سے مربوط ہندوستانی وار ہیروز کی حقیقی زندگی سے متعلق اس ایپ کو بہ تعاون ادتیہ ہاریزنس دہلی ترتیب دیا ہے ۔ 1965 کی جنگ اور کیپٹن بانا سنگھ ، پی وی سی گرافک باونس کو اس فری ایپ کے ساتھ فری کردیا ہے ۔ ایپ میں مزید گرافک ناولس 30 تا 45 آئی این آر فی بک کے درمیان خریدے جاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ادتیہ ہاریزنس ، مینٹر میجر جنرل گگن دیپ بخشی ، ایس ایم ، وی ایس ایم ( موظف ) نے مخاطب کیا ۔ مسٹر سمیر جین کو فاونڈر و ڈائرکٹر بودھا گرولرننگ پرائیوٹ لمٹیڈ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مس انوبھا جین کو فاونڈر ڈائرکٹر بودھا گرو لرننگ پرائیوٹ لمٹیڈ نے اس موقع پر کہا کہ ادتیہ ہاریزنس کی ٹیم کے ساتھ بطور ٹکنالوجی پارٹنر کام کرنے پر انہیں فخر ہے ۔۔