حقہ سنٹر میں پولیس کا دھاوا ، 8 افراد بشمول دو کم عمر لڑکے گرفتار

حیدرآباد۔ 26 مئی (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس نے ایک رہائشی مکان میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد بشمول 2 کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب گرفتار افراد بھوانی نگر علاقہ میں واقع ایک کرایہ کے مکان میں غیرقانونی طور پر حقہ سنٹر چلا رہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر بھوانی نگر پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔