حزب المجاہدین کمانڈر ریاض کے معمر والد جیل سے رہا

سری نگر 31اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کے معمر والد اسد اللہ نائیکو کو رہا کردیا ہے ۔ 70 سالہ اسد اللہ کو ریاستی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو جنوبی ضلع پلوامہ میں اپنے آبائی گاؤں بیگ پورہ اونتی پورہ سے گرفتار کیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا ‘اسد اللہ نائیکو کو جمعہ کی صبح اپنے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ انہیں کچھ ضروری پوچھ تاچھ کے لئے تھانے لایا گیا تھا۔ پولیس نے لشکر طیبہ جنگجو لطیف ٹائیگر کے والد غلام حسن اور دو سگے بھائیوں زبیر احمد اور ندیم احمد کو بھی رہا کردیا ہے۔