حدیدہ میں صلح کے مذاکرات کا یمن میں آغاز

یمن کے ساحلی شہر میں فضائی حملے اور جھڑپیں، جنگ بندی مذاکرات متاثر

دبئی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ثالثی سے یمن کے شہر حدیدہ میں دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے جنگ بندی مذاکرات کا آغاز ہوا جبکہ شہر کے محاصرہ کا منگل سے آغاز ہوگا۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی مدد سے صلح کی بات چیت کا آغاز ہوا جبکہ شہر میں تازہ جھڑپوں کی وجہ سے یہ مذاکرات متاثر ہوئے۔ اس سوال پر کہ کیا حدیدہ صوبہ کی مذاکرات کا پیر کی شب سے آغاز ہوا۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ یہ درست ہے جنگ بندی کا اعلان یمن کی جانب سے متصادم فریقین کے سوئیڈن میں جمعرات کے دن ایک معاہدہ کرنے کے بعد شروع ہوگئی۔ جنگ بندی کے اعلان کے تحت حدیدہ میں بھی فوری اثر کے ساتھ جنگ بندی ہونی چاہئے تھی۔ اقوام متحدہ کے ایک ذریعہ نے کہا کہ تاخیر عملی وجوہات کی بناء پر ضروری تھی۔ یمن کے وزیرخارجہ خالد الیمنی جنہوں نے سرکاری وفد کی امن مذاکرات میں قیادت کی تھی، سرکاری ٹی وی پر اتوار کی رات دیر گئے کہا کہ جنگ بندی پیر کے دن آدھی رات سے نافذ ہوگی۔ حدیدہ کے شہریوں نے اور مضافاتی علاقوں سے خوفناک جنگ اور فضائی حملوں کا حالیہ دنوں میں ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ جھڑپیں سعودی حمایت یافتہ سرکاری افواج اور ایران سے اتحاد رکھنے والے حوثی باغیوں میں ہنوز جاری ہیں۔ کم از کم 29 جنگجو بشمول 22 حوثی باغی ہفتہ کی رات حدیدہ میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ حکومت حامی فوجی جلوس نکالا گیا تھا۔ ایک اور اطلاع کے بموجب اقوام متحدہ کے سفیر برائے یمن نے اتوار کے دن حکومت حامی فریق کو حدیدہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے مدعو کیا ہے جبکہ دونوں فریقین کے درمیان بار بار جھڑپوں سے یہ مشکل معلوم ہوتا ہیکہ گذشتہ ہفتہ سوئیڈن کے امن مذاکرات کے بعد جنگ بندی معاہدہ پر عمل آوری ہوسکے گی۔
حافظ سعید اور ان کی پارٹی کے
تحفظ کا پاکستانی وزیرکے عہد کا انکشاف
لاہور ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سنجیدگی سے دہشت گردی کے مقابلہ کا عہد کیا ہے جبکہ ان کے وزیرداخلہ نے عہد کیا ہیکہ ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید اور ان کی پارٹی کو تحفظ فراہم کریں گے۔ اس کا انکشاف حال ہی میں افشاء کردہ ویڈیو فلم سے ہوتا ہے۔