حدیث شریف

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں تم میں دو نفیس اور گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک قرآن مجید جس میں ہدایت اور نور ہے، اللہ کی کتاب پر عمل کرو اور اسے مضبوطی سے تھام لو۔ دوسری گراں قدر چیز میرے اہل بیت ہیں، میں تمھیں اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی یاد دِلاتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ڈراتا ہوں‘‘۔ (مشکوۃ)