حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’پانچوں نمازیں اپنے درمیانی حصہ کی خطائیں مٹادیتی ہیں، یعنی ایک نماز سے دوسری نماز تک جو گناہ ہوں، وہ نماز پڑھنے سے معاف ہو جاتے ہیں اور ایک جمعہ کی نماز سے دوسرے جمعہ کی نماز اپنے درمیانی حصہ کے گناہ مٹادیتی ہے، یعنی جمعہ پڑھنے سے سات دن کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، بشرطیکہ یہ گناہ کبیرہ نہ ہوں‘‘۔ (مسلم)