حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں سورہا تھا کہ دوران خواب میں اتنا دودھ پیا جس کی تازگی میرے ناخنوں سے بھی ظاہر ہونے لگی پھر بچا ہوا میں نے عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو دے دیا۔ لوگ عرض گذار ہوئے کہ اس (دودھ) سے کیا مراد ہے۔ فرمایا علم مراد ہے۔ (بخاری شریف)